لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی افغان سرحدسےدہشت گردی واقعات پرشدیدتشویشں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق نہیں ادا کر رہا ۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا میغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچاس لاکھ افغانوں کو پاکستان میں 40سے50سال سے پناہ میسرہے۔پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کوافغانستان میں محفوظ پناہ میسرہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان کی جانب سےیہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے گا۔