آرٹیکل 6 لگا تو عدالت کے سامنے وہ راز کھولوں گا جو ابھی قوم کو نہیں بتائے: عمران خان

11:50 PM, 15 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے ادب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ  ایک جج نے کہا ہے کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ۔ سب کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ۔ 

لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 6 لگایا گیا تو عدالت کیسے سامنے وہ راز کھولوں گا جو ابھی قوم کو نہیں بتائے ۔ ایسی باتیں ہوں گی کہ سب کو پتا چل جائے گا۔ ایک سازش کے تحت انہیں حکومت میں لایا گیا اور معیشت تباہ ہوگئی ۔ 

عمران خان نے الزام لگایا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کو ن لیگ کو ضمنی الیکشن میں کامیاب کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں