لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے ادب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک جج نے کہا ہے کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ۔ سب کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ۔
لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 6 لگایا گیا تو عدالت کیسے سامنے وہ راز کھولوں گا جو ابھی قوم کو نہیں بتائے ۔ ایسی باتیں ہوں گی کہ سب کو پتا چل جائے گا۔ ایک سازش کے تحت انہیں حکومت میں لایا گیا اور معیشت تباہ ہوگئی ۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کو ن لیگ کو ضمنی الیکشن میں کامیاب کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔