رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس ، ضمنی الیکشن کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس کا جائزہ 

05:11 PM, 15 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی زیر صدارت پنجاب میں 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں اعلی سطح اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں پنجاب کے وزیرقانون عطا محمد تارڑ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور سینئر فوجی حکام سمیت دیگراداروں کے حکام شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خصوصی اجلاس چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کے ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو موصول مراسلے کی روشنی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں