ادارے نیوٹرل رہے تو 20 نشستیں جیتیں گے، مجھے بھی نامعلوم کالز آ رہی ہیں: یاسمین راشد 

04:36 PM, 15 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھی نامعلوم نمبر سے کال کرکے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ مجھے کال کرکے کہا گیا کہ نیب سے بول رہا ہوں۔ وہ فراڈیا تھا میں نے کہا کہ بیٹا پہلے نوٹس بھیجو۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امید ہے کہ تمام ادارے نیوٹرل رہیں گے ۔ نیوٹرل رہنا ضروری ہے۔ حکومت نے دو دو آئی ڈی کارڈ بنائے ہوئے ہیں۔ یہ دھاندلی کریں گے۔ ادارے نیوٹرل رہے تو تحریک انصاف 20 کی 20 نشستیں جیتے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر دھاندلی کے مختلف طریقہ کار ہیں۔ حلقوں کی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔پیسے دیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز سرکاری وسائل کے ساتھ گھوم رہی ہیں الیکشن کمیشن کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔ 

مزیدخبریں