زیارت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، حوالدار شہید

03:48 PM, 15 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: صوبہ بلوچستان کے شہر زیارت میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ حوالدار خان محمد شہید ہو گئے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے زیارت کے علاقے میں آپریشن کیا جس دوران پہاڑوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی ہوئی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ 
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد مغوی شہری کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں