ضمنی انتخابات میں حکومت کی مبینہ مداخلت، یاسمین راشد کی درخواست نمٹا دی گئی

02:48 PM, 15 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات میں حکومت کی مبینہ مداخلت روکنے کیلئے یاسمین راشد کی درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔ 
یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن میں مداخلت کر رہی ہے جس پر فاضل جج نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ 
یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تبادلوں سے متعلق درخواست بھی زیر التواءہے لیکن الیکشن کمیشن نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔
فاضل جج نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ اگر یاسمین راشد کی ضمنی الیکشن سے متعلق کوئی درخواست زیر التوا ہے تو الیکشن کمیشن اس کا فیصلہ کرے۔

مزیدخبریں