ماڈل نایاب قتل کیس ، عمیر نامی شخص گرفتار

08:15 PM, 15 Jul, 2021

لاہور : لاہور  کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل نایاب کے قتل کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ قتل سے کچھ دیر بعد سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے مشتبہ شخص  کو گرفتار کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق مشتبہ شخص عمیر کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ عمیر سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا  ۔  پولیس اس سے پہلے بھی دس مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کر چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے گھر سے 11 جولائی کو ماڈل نایاب کی برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ 29 سالہ ماڈل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ غیر شادی شدہ تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نایاب کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے مدعی محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو لاش زمین پر پڑی تھی، ماڈل نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی اور ان کے گھر کے باتھ روم کی جالی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں