لاہور: ماضی کے معروف اداکار شاہد نے بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کو کھری کھری سنادیں ۔
نیونیوز کے مطابق پاکستانی اداکار شاہد نے کہا کہ مجھے نصیر الدین شاہ کی ٹویٹ پر بہت دکھ ہوا ہے کہ جس میں اس نے دلیپ کمار جیسے اداکار کے بارے میں کہا کہ میں ان سے زیادہ دارا سنگھ کو بطور اداکار پسند کرتا ہوں ۔
لاہور کے گورنر ہاؤس میں دلیپ کمار کی یاد میں منعقدہ ریفرنس کے موقع پر اداکار شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے سارے فنکاروں کے سامنے دلیپ کمار ایک ایسی روشن مشعل ہیں جس کی روشنی میں سب اداکار اپنے کیرئیر کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔
اداکار شاہد نے کہا کہ اگر زندگی میں مجھے کبھی نصیر الدین شاہ ملا تو اس کو اتنے جوتے ماروں گا کہ ساری زندگی وہ یاد کرے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے دلیپ کمار کی وفات کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں بطور اداکار دلیپ کمار کی بجائے بھارتی پہلوان و اداکار دارا سنگھ کو زیادہ پسند کرتا ہوں ۔