سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر 

07:41 PM, 15 Jul, 2021

اسلام آباد :حکومت نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ،رواں مالی سال میں کفایت شعاری مہم کو مد نظر رکھتےہوئے نئی آسامیوں کی تخلیق پر مکمل پابندی عائد کر دی ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہر قسم کی گاڑیاں خریدنے پر بھی پابندی لگا دی ہے ،فیصلے کے مطابق موٹر سائیکل ،سٹوڈنٹس بسوں ،ایمبولینس ،فائر فائٹنگ گاڑیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں نئی آسامیوں کی تخلیق پر مکمل پابندی ہو گی ،مجاز افسران کے دفاتر میں صرف ایک اخبار آئے گا ،بجلی، گیس، ٹیلی فون، پانی کے اخراجات کم سے کم کیے جائیں گے۔

مرمت و بحالی کے اخراجات بھی محدود رکھے جائیں گے ،سرکاری خط و کتابت میں کاغذ کی دونوں اطراف استعمال کی جائیں گی ،آؤٹ اسٹیشن اجلاس صرف انٹرنیٹ کے ذریعہ منعقد کیے جائیں گے ،نوٹیفیکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سے متعلق تجاویز کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں