سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

07:11 PM, 15 Jul, 2021

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 136 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئے اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 350 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے بڑھ کر 93 ہزار 750 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1825 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 136 پوائنٹس اضافے سے 47628 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 347 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ پاکستانی شیئرز بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 297 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں