فٹبال کھلاڑی میسی کے نجی طیارے میں بم کی اطلاع

04:57 PM, 15 Jul, 2021

بیونس آئرس : اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے نجی طیارے کو بم کی اطلاع پر روک لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ طے پانے کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکہ جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کے نجی طیارے میں بم رکھنے کا دعویٰ کر دیا۔

فٹبال کے کھلاڑی میسی کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں لوگوں کو ایسی باتیں کرنے سے کیا ملتا ہے ، شائد وہ کسی کو پریشان کرکے سکون محسوس کرتے ہیں ۔

بم کی اطلاع پر میسی کا طیارہ ائرپورٹ پر روک لیا گیا تاہم سیکیورٹی حکام کی طرف سے طیارہ کلیئر قرار دینے کے بعد میسی سفر پر روانہ ہو گئے۔ واقعے کی وجہ سے ائرپورٹ پر طیاروں کی لائنیں لگ گئیں تھیں۔

مزیدخبریں