داسو واقعہ میں دہشتگردی کے شواہد مل گئے ،فواد چوہدری نے بڑی خبر دیدی

04:46 PM, 15 Jul, 2021

تاشقند:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز داسو واقعہ کی تحقیقات میں دہشتگردی کے شواہد ملےہیں ،وزیر اعظم عمران خان ذاتی طور پر پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں ،پاکستان چاہتا ہے کہ سب مل کر دہشگردی کیخلاف قدم اُٹھائیں ۔

وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ ازبکستان میں تاشقند پہنچنے پر فواد چوہدری نے کہا چینی انجینئر ز کی بس کیساتھ پیش آنے والے حادثہ پر وزیر اعظم عمران خان نے خود نظر رکھی ہوئی ہے ،وزیر اعظم ذاتی طور پر پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں ،تمام صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اداروں سے رابطے میں ہیں ،حکومت پاکستان اس افسوسناک واقع میں چینی سفارتخانے سے رابطے میں ہے ۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا پاکستان،افغانستان،ازبکستان کےدرمیان سفری سہولتوں میں اضافہ چاہتےہیں،اس طرح ہونے سے پاکستان کی تجارت میں مزید بہتری آئے گی،انہوں نے کہا تاشقند کے صدارتی محل میں وزیراعظم آچکے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ازبک صدر سے بھی اہم ملاقات ہوگی،اس دورے سے پاکستان اور ازبکستان کےدرمیان سفری سہولتوں میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم کا ازبکستان میں شایان شان استقبال کیا گیا،بہت سے پاکستانی تاجر وزیراعظم کے ساتھ ازبکستان آئے ہیں،وزیراعظم کا دورہ تاجکستان نئے معاشی معاملات کو فروغ دینے میں اہم موڑثابت ہوگا،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا تاشقند میں وزیر اعظم ایک انتہائی اہم کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے ۔

مزیدخبریں