وزیر اعظم کا ازبکستان پہنچنے پر تاریخی استقبال

04:20 PM, 15 Jul, 2021

تاشقند:وزیر اعظم عمران خان دورہ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے ،وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کوازبکستان پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،ازبک صدر نے وزیراعظم عمران خان کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا،وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کو پاکستانی وفد کا تعارف کرایا۔

دوران تقریب پاکستان اور ازبکستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

مزیدخبریں