مریم نواز پاکستان ،نواز شریف لندن میں بانی متحدہ ٹو بن کر مودی کے بیانیہ کو آگے بڑھا رہے ہیں:فرخ حبیب

Farrukh Habib,PTI,Pakistan,Nawaz Sharif,Marryam Nawaz,Modi

اسلام آباد :وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مریم صفدرسرٹیفائیڈجھوٹی ہیں،جھوٹ بنانےوالی فیکٹری چلارہی ہیں،کشمیری خون ہوتاتوشادی پرمودی کےبجائےحریت قیادت کومدعوکرتے،نواز شریف کاپورا ٹبر بھگوڑا اور بیٹی سزا یافتہ ہے ،ایسےاعزازات کم ہی کسی خاندان کوحاصل ہوتےہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا نوازشریف جب پاکستان میں تھے اس وقت تو بلڈ سیل اسٹاک ایکسچینج  کی طرح اوپر نیچے ہورہا تھا،جس وقت نوازشریف لندن پہنچےتو فوراً ٹھیک ہوگئے،نوازشریف نے علاج کیلئےایک انجکشن بھی نہیں لگوایا،نواشریف لندن میں پولو میچ، پرتعیش کھانوں سے محظوظ ہو رہے ہیں،نواز شریف آج لندن میں بیٹھ کر بانی متحدہ ٹو بن کر مودی کے بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔

فرخ حبیب نے کا کہنا تھا اب نواز شریف کیساتھ ان کی بیٹی بھی اپنے باپ کی ذمہ دار پاکستان میں نبھا رہی ہیں ،پاکستان کی عوام میں سے اگر کسی کو مودی کی بھتیجی ہونے کا اعزاز حاصل ہےتو مریم نواز ہی ہیں ،مریم صفدر، نوازشریف کی کرپشن کی حقیقی وارث ہیں،مریم صفدر کی پرورش بھی کرپشن کے پیسوں سے ہوئی ہے،لیکن اب ان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا ۔

کشمیر پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاوزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے دلیر اور سچے وکیل ہیں،وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا۔