بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: ائیرچیف مارشل

03:49 PM, 15 Jul, 2021

اسلام آباد: ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ دیگر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاءنے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جنہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ منعقدہ ورکشاپ کے وفد میں پارلیمینٹیرینز، قبائلی زعماء، علماءکرام، سیاسی شخصیات، معززین، سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، وکلاءاور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے، سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءکو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 
شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے، پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ایئر چیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ مستقبل کی فضائی جنگ میں تکنیکی صلاحیت اور جدیدیت کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں