مریم نواز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا 

Marryam Nawaz Case,Captain Safdar


اسلام آباد :ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ،عدالت نے دونوں کو حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز ، کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔

عدالت نے نیب کو درخواست گزار وں کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔

واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایون فیلڈ ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی،مریم نوازنے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ بطورپارٹی نائب صدر آزاد کشمیر الیکشن مہم میں مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتی تاہم میری جگہ میرا نمائندہ عدالت پیش ہوگا۔ 

استدعا ہے کہ میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ یاد رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پانامہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے ۔