تاشقند: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ ازبکستان کے کے د وران تاشقند میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر آج تاشقند پہنچے ہیں۔ وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید اور علی زیدی کے علاوہ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
تاشقند میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے کے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک ہے اور ہم افغانستان کے پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں۔
ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں: وزیراعظم عمران خان
03:01 PM, 15 Jul, 2021