پنجاب میں ڈیجیٹیل وراثتی سرٹیفیکیٹ ملنا شروع ہوگئے

پنجاب میں ڈیجیٹیل وراثتی سرٹیفیکیٹ ملنا شروع ہوگئے
سورس: file photo

لاہور: پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا ہے اور شہری صرف 15 روز میں نادرا کے ذریعے وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے 36 اضلاع میں نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ اب قانونی حق داروں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کیلئے عدالتوں سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا اور وہ 15 روز میں نادرا کے ذریعے وراثتی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں NADRA کے ذریعے "ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفیکیٹس" کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے اور اب وراثت کےقانونی حق دار عدالتوں سے رجوع کئے بغیر نادرا سے 15 دن میں بآسانی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے اور عدالتی نظام پر یہ غیر ضروری بوجھ کم ہو گا۔
pic.twitter.com/a3xHAAodQW

— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) July 14, 2021

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا سے عدالتی نظام پر غیر ضروری بوجھ کم ہو جائے گا اور عوام کا وقت بچنے کیساتھ ساتھ انہیں کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔