راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے پسنی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کیساتھ ٹکرانے سے پاک فوج کا کیپٹن اور ایک سپاہی شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دہشتگرد واقعے میں کیپٹن افنان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر منطقی عناصر کی طرف سے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کو دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہیں، جو بلوچستان کا امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کلہ اس قسم کی کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔