کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس اغوا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بازیاب  

11:05 AM, 15 Jul, 2021

کوئٹہ:  (محمد خان کاکڑ) کوئٹہ سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی بس کوچ وڈھ کے مقام پر سواریوں سمیت لاپتا ہو گئی تھی۔ بس میں 12 مسافر سوار تھے۔

انتظامیہ کی طرف سے مسافر بس کو تلاش کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس کو مسافروں سمیت بازیاب کرا لیا۔

بس کے مالک کا نیوز نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ گاڑی اچانک وڈھ دراکھالہ کے مقام پر غائب ہوئی۔ ڈرائیوروں سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا تھا، سب کے موبائل نمبرز بند ہو چکے تھے۔

اس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے بس کو بازیاب کرانے کیلئے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی تھی تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

بس مالک نے بتایا کہ پوری رات کارروائی کے بعد مسافر بس کو فجر کے وقت بازیاب کرا لیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ مسافر بس میں موجود تمام لوگ محفوظ تھے۔

مزیدخبریں