لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا جس کیلئے بورڈ حکام نے امیدواران کو رول نمبر سلپس بھی جاری کر دی ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کل 3 لاکھ 8 ہزار 94 طلباءامتحانات میں شریک ہوں گے جن میں ایک لاکھ 58 ہزار 347 لڑکے اور ایک لاکھ 42 ہزر 547 لڑکیاں شامل ہیں۔ 
بورڈ کے مطابق امیدواران کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں امتحانات کے دوران عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 
 واضح رہے دانش سکولوں کے طلباو طالبات کیلئے حاصل پور ، چشتیاں ، رحیم یار خاں ، حرنولی پور ، ڈی جی خاں ، فاضل پور اور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا۔