اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا کہ ویکسین منگوانی ہے اور اس میں نیب رکاوٹ بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قانون، قاعدے اور اصول کے مطابق چلیں گے تو نیب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ کوئی بہت بڑا کام نیب کی وجہ سے رکا ہوا ہو گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اگر ہم ویکسین کی پہلے سے ہی بکنگ کرالیتے تو ابھی نیب کی تحویل میں بیٹھے ہوتے۔
ویکسین درآمد کرنے جیسے معاملات وزیراعظم خود دیکھتے ہیں: شہزاد اکبر
09:23 AM, 15 Jul, 2021