اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس دوران افغانستان کے استحکام اور سلامتی پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان افغان رہنماﺅں کے اجلاس کی میزبانی کرے گاجس میں سابق صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داؤدزئی اور سابق وزیر خزانہ عمر زاخیوال کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
عمر زاخیوال اور عمر داؤدزئی نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ دیگر رہنماﺅں کی جانب سے بھی اجلاس میں شرکت کا قوی امکان ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان آج ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچیں گے۔
افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 14, 2021
وزیراعظم عمران خان نے اب سے کچھ دیر پہلے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئ سے فون پر گفتگو کی، پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اس کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائ جائینگی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاک افغان قیادت کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اب سے کچھ دیر پہلے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی۔ پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اس کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائینگی۔