منیلا: فلپائن نے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے بھارت سمیت 7 ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے فلپائن کے صدارتی ترجمان ہیری روکیو کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس ٹاسک فورس نے وبا کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم ڈیلٹا جس کا آغاز بھارت سے ہوا تھا سے بچاؤ کے لیے ہائی رسک ممالک پر عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی منظوری دی ہے جس میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال، اومان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
فلپائنی پلٹ 19 شہریوں میں ڈیلٹا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ملک میں ابھی تک ڈیلٹا کی منتقلی کی کوئی اطلاعات نہیں موصول ہوئیں۔