پوپ فرانسس کا کامیاب آپریشن، 10 روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج

07:47 AM, 15 Jul, 2021

روم: مسیحیوں کے روحانی پیشوا اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس بڑی آنت کے کامیاب آپریشن کے 10 روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس بڑی آنت کے آپریشن کے لیے 4 جولائی کو اٹلی کے دارالحکومت روم کے گیمیلی یونیورسٹی ہسپتال داخل ہوئے تھے جہا ں وہ آپریشن کے بعد پیچیدگیوں سےبچنے کے لیے چند روز زیر علاج رہے اور آپریشن کے 10 روز بعد بدھ کی صبح انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس 12 سے 15 ستمبر تک ہنگری اور سلواکیا کا دورہ اور اس کے بعد نومبر میں سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت گلاسگو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں