خالہ کی جہاز حادثے میں وفات کے خوف سے پائلٹ کا خواب پورا نہیں کر سکی‘ ماہرہ خان

12:41 PM, 15 Jul, 2020

لاہور : اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ پائلٹ بننا چاہتی تھیں مگر خالہ کی جہاز کے حادثے میں وفات نے ان میں ایک خوف پیدا کر دیا اور وہ اپنی خواہش پوری نہیں کر پائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر آن لائن سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں بہت شوق تھا کہ پائلٹ بن کر ہوائی جہاز اڑائیں لیکن جہاز کے ایک حادثے میں ان کی خالہ انتقال کر گئیں جس کے سبب ان کے اندر ایک خوف پیدا ہو گیا اور وہ پائلٹ بننے سے ڈرنے لگیں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ڈر کی وجہ سے ان کو بچپن کا خواب ادھورا چھوڑنا پڑا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آج جو بھی ہیں اس پر بہت زیادہ خوش ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں انہوں نے نہ صرف چھوٹی بلکہ بڑی سکرین پر بھی اپنی شاندار اداکاری کا لوہا اپنایا ہے۔

مزیدخبریں