اسلام آباد :ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 67افراد جاں بحق ہو گئے ، اموات 5ہزار386 ہو گئیں ،2165نئے کیسز رپورٹ ہونے سے تعداد 2لاکھ 55 ہزار 769 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ میں ایک لاکھ 7ہزار773کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ، پنجاب88 ہزار 45، خیبرپختونخوا31ہزارایک،اسلام آباد14 ہزار315، بلوچستان11 ہزار239، گلگت بلتستان ایک ہزار708 اور آزادکشمیرمیں ایک ہزار 688 کوروناکیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21ہزار 749ٹیسٹ کیے گئے۔گذشتہ 24گھنٹے کے دوران سندھ میں9ہزارکوروناٹیسٹ کیے گئے پنجاب میں7ہزار175،خیبرپختونخوا ایک ہزار575، اسلام آباد2 ہزار333، بلوچستان305، آزادکشمیر320 اورگلگت بلتستان میں 69 کوروناٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھر میں 16لاکھ 27 ہزار939 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھرمیں ایک لاکھ 72ہزار810ا فراد نے کورونا کو شکست دی ۔ پاکستان کے 733ہسپتا لوں میں کورونا کی سہولیات موجودہیں۔ اس وقت 3ہزار 727 کورونا مریض ہسپتا لوں میں زیرعلاج ہیں۔
ملک بھرمیں کورونامریضوں کیلئے ایک ہزار 825 وینٹی موجود ہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 72 ہزار 810 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد77 ہزار573 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔