وادی نیلم میں آسمانی بجلی گرنے سے تین گائوں ملبے کا ڈھیر بن گئے،27 افراد جان بحق ، متعدد لاپتہ

 وادی نیلم میں آسمانی بجلی گرنے سے تین گائوں ملبے کا ڈھیر بن گئے،27 افراد جان بحق ، متعدد لاپتہ
کیپشن: Image Source: Neo Tv Screen Shot

آٹھ مقام: وادی نیلم کے علاقہ لیسواء میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے تین گائوں ملبے کا ڈھیر بن گئے،27 افراد جان بحق ، متعدد لاپتہ، 60 1مکانات71 دکانیں نالہ لیسواء کی طغیانی میں  گئی۔

  

تفصیلات کے مطابق ، اتوار کی شب آٹھ بجے شدید آندھی اور طوفانی بارش ہوئی ، ضلع آٹھمقام کی زیر ٰیں سب ویلی لیسواء میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے نالہ لیسواء میں طغیانی آگئی جس سے تین گائوں اپر بیلہ ، لوئر بیلہ، جندراں، لیسواء بازار صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

 

 پولیس کے مطابق، کم ازکم160 مکانات تباہ ہوئے ہیں71 سے زائد دکانیں بہہ گئی ہیں۔27 افراد جن میں 12 تبلیغی جماعت کے لوگ شامل ہیں ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے لیسواء ویلی کو ملانے والے تمام راستے منقطع ہیں بجلی ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہے ۔

 

پولیس کی ٹیمیں نقصانات کی تفصیل اکٹھی کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ وادی نیلم کے علاقہ لیسواء میں آسمانی بجلی اور سیلابی ریلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو نکالنے لئے ریسیکیو آپریشن شروع۔

 

 جاںبحق افراد جن کی میتیں نکال لی گئی ہیں ان کے نام یہ ہیں۔ ظہور حسین ولد محمد حسین، عبدالقیوم ولد بگو، مشتاق حسین شیخ ولد صمد شیخ، رضیہ بی بی زوجہ شوکت بٹ،سمرین، شکیل بٹ، رانی بٹ، ملکہ بٹ، نائلہ بٹ، ساکنان لیسواء محمد اعمران، محمد سلیمان، محمد ہارون، محمد عرفان، محمد عمر سکنہ فیصل آباد پنجاب پاکستان، محمد اعجاز، محمد ابو بکر صدیق، جمال خان سکنہ لاہور پنجاب، عمرفاروق سکنہ شیخو پور ہ پنجاب پاکستان کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

 

 جبکہ زخمی جن کی حالت تشویش ناک ہے طارق زمان شیخ، عبدالوحید، شیخ احسن، شاہد شیخ بشارت ذیشان ملک نواز ملک آصف کو نکال کر علاج معالجہ کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔