نیب کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

05:36 PM, 15 Jul, 2019

لاہور: قومی احتساب بیورو  لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ،مسلم لیگ ن کے صدر اور  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیسز کی وجہ سے کیا گیا ۔ تحقیقات کے دوران شہباز شریف نیب کو تسلی بخش جواب نہیں  دے پائے۔

لیگی صدر کی  کی جانب سے نیب کو ٹرانزیکشنز کی  تفصیلات  فراہم  نہیں کی گئیں۔ اثاثہ جات منجمد کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ   کیا گیا ہے جبکہ ریونیو، ایکسائز اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کوبھی جلد خط بھیجوادیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے اثاثے عارضی  طور پر  منجمد کیے جائیں گے ، نیب کو مطمئن کرنے تک یہ اثاثے منجمد  رہیں گے۔

 

مزیدخبریں