حریم فاروق فواد خان اور رنوویر سنگھ کی مداح نکلیں

03:20 PM, 15 Jul, 2019


اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ حریم فاروق فواد خان اور رنوویر سنگھ کی مداح نکلیں۔

حریم فاروق نے ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران فواد خان کے ساتھ کام کرنے بارے سوال پر کہاکہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں ان کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا۔

انہوں نے بلال عباس، عمران اشرف اور علی رحمان خان کو پاکستان کے بہترین اداکارقرار دے دیا۔ بالی وڈ میں کس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کریں گی بارے سوال پر انہوں نے رنوویر سنگھ کا نام لیاجبکہ بالی وڈ کے پسندیدہ اداکار میں بھی رنوویر سنگھ کا ہی نام لیا ۔

بالی وڈ فلموں میں کام بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی ان کی تمام تر توجہ پاکستانی فلموں پر ہےِِ۔ حریم فاروق کی علی رحمان خان کے ساتھ فلم”ہیر مان جا“ میں دکھائی دیں گی جو عید الضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں