قطر کی بڑی پیشکش،پاکستان کے 5 بڑے ایئرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلا جائیگا

قطر کی بڑی پیشکش،پاکستان کے 5 بڑے ایئرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلا جائیگا

اسلام آباد:امیر قطر کے دورہ پاکستان کے فوائد سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور قطر نے پاکستان کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی۔قطر نے جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی، تکنیکی تعاون فراہم کرنے اور موجودہ پاکستانی ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرکے قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنانے کی پیشکش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے قطری پیشکش پر مشاورت کے لیے آج اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن کے حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 22 جون کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔