ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو آگے بڑھانے کیلئے کارکن گھروں سے نکلیں: نواز شریف

11:31 PM, 15 Jul, 2018

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور مریم نواز آج اڈیالہ جیل میں تیسری رات گزاریں گے۔

نون لیگ کے تاحیات قائد ‏نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام بھی جاری کر دیا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو آگے بڑھانے کیلئے کارکن گھروں سے نکلیں، ن لیگ کو ووٹ دیں اور بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:طارق فضل چودھری کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہ ملی
   

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، لیکن وہ ہوش میں نہیں آئیں، انہیں اپنے شوہر اور بیٹی کی گرفتاری کا بھی علم نہیں۔

ادھر لندن سے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر، بیٹی ماہ نور صفدر اور خاندان کے دیگر افراد پاکستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، پاکستان پہنچ کر وہ اڈیالہ جیل میں والدہ، والد اور نانا نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کرپٹ افراد کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتی: عمران خان
   

شریف خاندان کے علاوہ پہلے لیگی رہنما طارق فضل چودھری کی بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آمد، لیکن انہیں اتوار کی چھٹی کے باعث ملنے کی اجازت نہ مل سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں