سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘300 کروڑ کلب میں شامل

08:40 PM, 15 Jul, 2018

ممبئی: سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ ریلیز کے بعد 300 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے اور اب فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

فلم نے بھارت میں 16 روز میں 300 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کرکے اس کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کی پہلی اور بالی وڈ کی ساتویں فلم ہے۔

’سنجو‘نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کی بزنس کیا ہے جس کے بعد یہ فلم بھی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں کی فہرست میں آگئی ہے۔

یاد رہے کہ فلم پہلے ہی روز رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بنی تھی جب کہ 3 روز میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خاتون کا مرد کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا
  
 ’سنجو‘رنبیر کے کیریئر کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے جس نے انہیں باکس آفس پر ہندسوں کی جنگ میں بالی وڈ حکمران خانز کے مدمقابل کھڑا کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:طارق فضل چودھری کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہ ملی
  

فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ دیگر اداکاروں میں پاریش راول، سونم کپور، انوشکا شرما، دیا مرزا سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں