اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ پر روک لیا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کرپٹ افراد کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتی: عمران خان
طارق فضل چودھری کی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر جیل کے عملے سے تکرار، جیل عملہ نے کہا آج اتوار کی چھٹی ہے ملاقات نہیں ہوسکتی جس پر لیگی رہنما بولے یہ کوئی بینک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہوسکتی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:سانحہ مستونگ، دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں: شہباز شریف
انہوں نے پوچھا کہ یہاں کوئی جیل انتظامیہ کا نمائندہ نہیں جو معاملات دیکھئے، ہمیں آگاہ کیا جائے کہ ایسا رویہ کیوں رکھا جا رہا ہے۔ انتظامیہ سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ اڈیالہ جیل ریلیاں نہیں لانا چاہتے جس سے خلل پیدا ہو جیل عملے سے تکرار کے بعد اجازت نہ ملی تو طارق فضل چودھری واپس چلے گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں