کوئٹہ: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستونگ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد سراج رئیسانی سمیت شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، سانحہ مستونگ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سانحہ مستونگ،پاکستان مسلم لیگ(ن )نے ایک روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں
انہوں نے مزید کہا کہ شفاف الیکشن کا انعقاد سب سے بڑی ضرورت ہے، ملک کے تمام مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔ پاکستان سب کا ہے، عوام کا اس پر پورا حق ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بڑا المیہ ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کرپٹ افراد کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنا سکتی: عمران خان
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کی حمایت نہ کرے۔ عمران خان کو باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، خان صاحب کو ایسے موقع پر سنجیدہ باتیں کرنی چاہئیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں