لاہور:سانحہ مستونگ کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے یوم سوگ پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )شہباز شریف سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے کوئٹہ روانہ ہوگئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخابات سے دس دن قبل سیاسی جلسوں پر حملے تشویشناک ہیں۔الیکشن کمیشن ،نگران حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ سیاسی جماعتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل صاف شفاف اور پر امن انتخابات سے منسلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں سراج رئیسانی سمیت 131 افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں یوم سوگ منایا جارہا ہے اور اسی وجہ سے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز
یہ بھی پڑھیں:مستونگ دھماکہ،شاہد آفریدی کی واقعے پر شدید مذمت
پاکستان پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی سانحہ مستونگ کے سوگ میں انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز صوابی میں ہونے والے جلسہ عام میں انتخابی سرگرمیاں نہ روکنے کا اعلان کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں