اسلام آباد:پاکستان عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے متعلق اپنا تحریری جوا ب 17جولائی کو جمع کروائے گا ۔
یہ بھی پؒڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے دفتر خارجہ کی خاتون آفیسر ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نیدرلینڈ پہنچ گئی ہیں ۔پاکستان کا جواب 400سے زائد صفحات پر محیط ہے،جس میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئے گئے ہیں، پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہوگا۔پاکستان کی جانب سے جواب منگل کو ہیگ کے مقامی وقت کے مطابق 1230سے330کے درمیان تک جمع کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز
خیال رہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کو حتمی فیصلے تک روکنے کا کہا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں