نگران وزیر اعظم ناصر الملک مستونگ پہنچ گئے،سراج رئیسانی کی اہلخانہ سے تعزیت

نگران وزیر اعظم ناصر الملک مستونگ پہنچ گئے،سراج رئیسانی کی اہلخانہ سے تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو

کوئٹہ :نگران وزیر اعظم ناصر الملک کوئٹہ کے علاقے مستونگ  پہنچے  اور نواب اسلم رءیسانی اور نوابزادہ لشکری رءیسانی سے تعزیت کی۔ شہید نوابزادہ سراج اور مستونگ سانحہ میں شہید ہونےوالوں کے درجات کی بلندی کیلے فاتحہ کی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کرینگے جبکہ ناصر الملک دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اورامن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا  پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے آج کوئٹہ پہنچیں گے اورعمران خان ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی بھی عیادت کرینگے ۔ ادھر مسلم لیگ ن کے صد شہباز شریف بھی سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کرینگے۔  چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ  الدین مری، بی این پی کے قائد  سردار اختر جان مینگل بھی فاتحہ میں موجود تھے۔ نگران وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ورثا کیلے صبر جمیل کی دعا کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں