راولپنڈی:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جیل کا کھانا راس نہ آیا اور وہ معدہ کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز معدہ کے مرض میں مبتلا ہو گئیں جبکہ جیل ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آج صرف چائے پی اور فروٹ کھایا ۔اڈیالہ جیل میں چہل قدمی کی ۔ڈاکٹرز کے مطابق مریم نواز کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے ،مریم نواز نے رات خواتین کی بیرک میں گزاری جبکہ نوازشریف جیل کی بی کیٹیگری میں رہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے نیب حکام نے گرفتار کرلیاتھا جن کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت سنائی تھی جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال اور ان کے والد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں