فاٹا: قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور کیوکیشن کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی گاڑی میں جارہے تھے کہ ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جب کہ عبد الصمد آفریدی کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز
خیال رہے کہ عبدالصمد نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ حال ہی میں آذربائیجان کے شہر میں باکو میں منعقد ہونے والی ورلڈ کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد قاتل قانون کے کٹہرے میں ہونگے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں