مریم نواز دوران قید جیل میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ رہیں گی

11:31 AM, 15 Jul, 2018

راولپنڈی :سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے وابستہ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے منسلک ہونگی، اس دوران وہ عمومی فروغ تعلیم کیساتھ ساتھ سیاسیات پر بھی بطور ٹیچر فرائض انجام دیں گی.

یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا  پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز

دوسری جانب قید وبندکی سخت ترین زندگی کوآسان اور معمول کے مطابق گزارنے کے لیے انہوں نے ملکی وغیرملکی سیاسی شخصیات کی کتب بھی طلب کی ہیں جن میں نیلسن منڈیلا ،بے نظیر بھٹو پرکتب قابل ذکر بتائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اس حوالے سے انہوں نے کی کتب ایک فہرست بھی تیار کی ہے جو وہ اپنے ساتھ رکھیں گی۔جبکہ مریم نواز کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پابند سلاسل رہ کرنئی نسل کی علمی وتحقیقی اصلاح پر سنجیدگی سے کام کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں