ملک بھر میں مستونگ ،پشاور اور بنوں دھماکوں پر یوم سوگ،قومی پرچم سرنگوں

10:25 AM, 15 Jul, 2018

اسلام آباد: ملک بھر میں مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں پر یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے نواز، مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران دہشت گردی کے تین بڑے واقعات پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔مستونگ دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کے نتیجے 131 افراد شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

سانحہ مستونگ کے بعد مستونگ کی فضا بدستور سوگوار ہے اور سیاسی و انتخابی سرگرمیاں بھی معطل ہیں،بیشتر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی دفاتر دوسرے روز بھی بند ہیں۔اسی طرح پشاور خودکش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید ہوئے جب کہ بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا  پیغام گھر گھر پہنچائیں: مریم نواز

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور کہا کہ ہم ایک انتہائی محب وطن پاکستانی سے محروم ہو گئے، بطور قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، دشمن قوتوں کا جرات مندانہ مقابلہ کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں