قوم کو جے آئی ٹی رپورٹ سمجھنے کے لئے دانیال عزیز جیسے ”استاد “ کی ضرورت نہیں:فواد چوہدری

11:18 PM, 15 Jul, 2017

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور مرکزی راہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے عدالتوں کو گمراہ کیا انھیں اس بات کا بھی جواب دینا ہوگا ۔ اسکے علاوہ انھوں نے کہا کہ عوام کو جے آئی ٹی رپورٹ سمجھنے کے لیئے دانیال عزیز جیسے ”استاد“کی رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کوعدالت کوگمراہ کرنےکی کوششوں کابھی جواب دیناہوگا ،مسلم لیگ ن عوام کوجے آئی ٹی کی رپورٹ کو متنازعہ بنانے اور اس حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے سے گریز کرے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو بہتر پتا ہے کہ رپورٹ میں کیا ہے اور اس سے مسلم لیگ نواز پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟رپورٹ کو سمجھنے کے لیے دانیال عزیز جیسے استادکی ضرورت نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ دانیال عزیزجیسے ٹیچر اپنی جہالت سے پوری کلاس کو فیل کروانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں