کراچی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ نواز شریف کے آگے مستعفی ہونے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ ہر پاکستانی نواز شریف کو ریڈ کارڈ دکھائے، انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز اینڈ کمپنی نے ثابت کیا، آمروں کی گود کے پروردہ صرف اپنے مقاصد کی خاطر سیاست میں آتے ہیں۔نواز شریف اپنے جرائم و میگا کرپشن کو چھپانے کے لیئے اداروں سے تصادم سے گریز کریں۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود وعدہ کیا تھا، اگر شواہد اس کے خلاف آئے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ ثبوتوں سے بھرا پورا ڈبا سامنے آنے کے بعد نواز شریف اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔