مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب3 فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق3 فلسطینی نوجوانوں نے مسجد اقصیٰ کے قریب آکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور مسجد میں جانے کی کو شش بھی کی لیکن اسرائیلی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں مسلح افراد کو مار دیا۔جبکہ دوسری طر ف فائرنگ کے تبادلے میں 2اسرائیلی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
فائرنگ کے اس واقع کے بعداسرائیلی سیکیورٹی فورس کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔
فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا محاصرہ ختم کیا جائے ۔ اسکے علاوہ انھوں نے مقدس مقام پر فائرنگ جیسے واقعے کی شدید مذمت بھی کی۔