لاہور: نوجوان نے مسلم ٹاﺅن پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

04:42 PM, 15 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان میں روزبروز خود کشی کی واقعات میں اضافہ  ہوتا جارہا ہے ۔خاص طور پر نوجوان جلد دلبرداشتہ  ہوکر خودکشی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے جہاں ایک اور نوجوان نےاپنی زندگی  کا خاتمہ کرلیا ہے۔ نوجوان نے مسلم ٹاﺅن پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔ ایک نوجوان نے کینال روڈ پرواقع مسلم ٹاﺅن پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی جس کی لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے جس نے پل سے چھلانگ لگائی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔نوجوان کے پاس سے کوئی تحریری نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

مزیدخبریں