نوٹنگھم: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے پلیئر بن گئے ہیں۔
ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف نوٹنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 78 رنز کی اننگز کھیلی اور کیریئر کے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے۔ وہ 13206 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
گریم سمتھ 9253 رنز کے ساتھ دوسرے اور اے بی ڈی ولیئرز 8074 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔