مصر میں مسلح افراد کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں2 پولیس افسروں سمیت5 اہلکار ہلاک ہو گئے

05:12 PM, 15 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

قاہرہ :  مصر میں مسلح افراد کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں2 پولیس افسروں سمیت5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ قاہرہ کے جنوب میں 30 کلومیٹر دور واقع گیزا صوبہ کے البدرشین علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے پولیس چوکی پرگھات لگا کر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں2 افسروں سمیت5  پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فوری طور پرکسی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم مصری سلامتی کے دستے شمالی سینائی علاقہ میں داعش سے ملحقہ مقامی تنظیم سے برسرپیکار ہیں اور مصر کے دوسرے علاقوں میں بھی یہ حملے پھیل گئے ہیں۔

مزیدخبریں