لاہور: تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش مقامی ہسپتال میں ہوئی۔ گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر دراز قد فاسٹ باولر محمد عر فان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ بیٹے کی تصاویر محمد عرفان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔
قومی فاسٹ باؤلر نے ٹویٹر پیغام میں اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے بیٹے کی صحت اور زندگی میں اسکی کامیابی کے لئے دعا کریں۔عرفان کی ٹویٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور سیکڑوں مداحوں نے ان کے بیٹے کی لمبی عمر اور صحت کی دعا کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں